شاگرد پیشہ
شاگرد پیشہ یا خدمت گاروں کی جائے سکونت (انگریزی: Servants' quarters) کسی عمارت کے وہ حصے کہلاتے ہیں جہاں اس عمارت کے گھریلو ملازم اور عملہ قیام پزیر ہوتا ہے۔ 17ویں صدی سے لے کر 20ویں صدی تک بڑی حویلیوں اور وسیع مکانوں میں شاگرد پیشے عام تھے۔ نیز بعض چھوٹے گھروں میں بھی ملازمین کے علاحدہ کمرے بنا دیتے جاتے تھے۔
خدمات سے بڑی صنعت میں خدمت گاروں کی رہائش
[ترمیم]خدمت گاروں کی رہائش کا انتظام جدید دور میں بھی ہوتا ہے۔ جدید دور میں متمول افراد گھر کے ایک حصے میں اپنے خادموں کی رہائش کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس سہولت کے فراہم کرنے کے پس پردہ یہ مقصد کار فرما رہتا ہے کہ خادم حضرات عند الطلب موجود ہوں۔ اکثر ان لوگوں کے اوقات کار غیر معین ہوتے ہیں یا پھر روز آنہ کے طے شدہ کام اور اوقات کے باوجود انھیں حسب موقع طلب کیا جا تا ہے۔ ایسے خادمین میں خاص طور پر حفاظتی عملے کے لوگ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
اسی طرح سے خدمات فراہم کرنے والے ادارہ جات میں بھی ایسے خدمات کے لیے الگ سے رہائش کی گنجائش کا امکان ہو سکتا ہے جس سے جڑے لوگ موقع و ضرورت کے حساب سے فوری طلب کیے جاتے ہوں۔ ان میں قابل ذکر کئی ستارہ گیرندہ ہوٹل ہیں جن میں سروینٹ کوارٹرس یا پھر خدمت گاروں کی رہائش بھی لا محالہ ہوا کرتی ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "پنجہ گٹہ میں ہوٹل ملازم کی خودکشی"۔ 2019-05-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-05-05
مزید پڑھیے
[ترمیم]- Mark Girouard (1978)۔ Life in the English Country House۔ Yale University Press۔ ISBN:0-300-02273-5
- Gervase Jackson-Stops (1990)۔ The Country House in Perspective۔ Pavilion Books Ltd.۔ ISBN:0-8021-1228-5